اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں نجی بینک کی چھت دھماکے کے بعد زمین بوس ہوگئی، جس سے 19 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فوراً زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے جگہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ دھماکے کے نتیجے میں بینک کے باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ڈی پی او رحیم یار خان کے مطابق 19 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ابتدائی طور پر سیلنڈر کا دھماکا لگتا ہے تاہم فرانزک ٹیمیں دھماکے کی نوعیت معلوم کررہی ہیں۔
.......
/169